رمضان شوگر مل ریفرنس، حمزہ شہباز شریف نے اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی

02:11 PM, 20 Jan, 2022

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ تبدیل کر لیا اور اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسوں کی سماعت ہوئی جس دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے رمضان شوگر مل ریفرنس پر کارروائی 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف نیب کی دونوں ترامیم کا فائدہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہ ترامیم حکومت نے اپنے فائدے کیلئے کروائی ہیں، یہ این آر او ہے اور ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 

مزیدخبریں