کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں سے متعلق اہم خبر آگئی

 کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور: کورونا وائرس کے ایک بار پھر تیزی سے بڑھتے کیسز کے سبب  صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری اور نجی سکولوں نے گزشتہ روز لگنے والی نئی پابندیوں کے مطابق کلاسز کا  اہتمام کیا گیا، جس کے تحت  پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں 50 فیصد حاضری  رکھی گئی۔

لاہور کے سکولوں نے  پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کے اعلان کردہ شیڈول پر عمل درآمد شروع کر دیا جس کے مطابق لاہور ضلع میں پہلی سے چھٹی جماعت تک کی کلاسوں میں صرف 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی جبکہ طلباء ساتویں جماعت سے 12ویں جماعت تک معمول کے مطابق کلاسز میں حاضر ہوں گے۔یہ فیصلہ پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کرتے ہوئے "تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

مراد راس نے طلباء، اساتذہ اور اسکول کے عملے پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور  مہلک وبا سے محفوظ رہنے  کے لیے سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔


 
 
 

مصنف کے بارے میں