لاہور: شالیمار تھیٹر کے چینج روم کی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں اہم پیشرف سامنے آئی ہے، عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت 6 افراد کی عبوری ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔جبکہ اداکارہ اور دیگر 6 افراد کو تفتیش کا حصہ بننے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھیٹر کے چینج روم کی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں اداکارہ اور دیگر 6 افراد کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے شالیمار تھیٹر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے اداکاراؤں کی برہنہ ویڈیو ز ریکارڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔
ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ اداکارہ سلک،زارا خان اور مہک کی ملبوسات تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنائی گئیں ۔
ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کےبعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نےتھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق محمود کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ملک طارق نے مؤقف اپنایا تھا کہ ویڈیوزانہوں نے نہیں بنائیں ،انہوں نے الزام لگایا کہ اداکارہ خوشبو اور دیگر مشتبہ افراد اس کے تھیٹر کے چینج روم میں ایک خفیہ کیمرہ لگانے میں کامیاب ہوئے اور دیگر اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا اور تھیٹر کی ساکھ کو خراب کیا۔