پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان

10:14 PM, 20 Jan, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ امید ہے پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہونگے جبکہ پاکستان اور امریکہ ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کو بہتر بنانے میں مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان اور امریکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے جبکہ پاکستان اور امریکہ خطے اور پودی دنیا میں امن کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ 

خیال رہے کہ آج امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ ملک کے 46 ویں صدر بن گئے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے جوبائیڈن سے عہدے کا حلف لیا اور یوں انہوں نے باقاعدہ طور پر منصب سنبھال  لیا ہے۔

اس سے قبل امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدرکمالہ ہیرس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا اور یوں وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں۔

مزیدخبریں