نو منتخب امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے امریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر کا حلف اٹھایا۔ ان سے عہدے کا حلف امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیا سوٹومیئر نے لیا اورامریکا کی تاریخ میں بہت ہی تاریخی لمحہ تھا۔ کیونکہ کملا ہیرس کے والد جمیکا سے تھے جبکہ ان کی والدہ انڈیا سے ہیں، اور انہوں نے امریکہ سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سے حلف لیا۔
خبروں کے مطابق کملا ہیرس نے خود سونیا سوٹومیئر کے لیے درخواست کی تھی۔اس حلف برداری کے لیے وہ انجیل کی دوکاپیں استعمال کریں گی، جن میں سے ایک امریکہ کے پہلے سیاہ فام جج تھرگڈ مارشل کی تھی۔