اپنے دور میں فوج کو مضبوط کیا اور نئی جنگ میں نہیں دھکیلا، ڈونلڈ ٹرمپ

07:01 PM, 20 Jan, 2021

میری لینڈ: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ میری لینڈ سے فلوریڈا روانہ ہو گئے ہیں ۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 4 سال بہترین تھے جس پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان چار سالوں میں بہت سی غیرمعمولی چیزیں حاصل کیں جبکہ ہم امریکی عوام سے پیار کرتے ہیں اور جانتا ہوں امریکی عوام میں بہت مقبول ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئی خلائی فورس بنائی اور ہم نے اپنے دور میں امریکی فوج کو مضبوط بنایا اور مشکل حالات یعنی کے وبا کے باوجود ہم نے لوگوں کو نوکریاں دیں جبکہ بطور صدر عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور اپنے دور میں بہت سی اصلاحات لے کر آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ الوداعی تقریب میں دور حکومت کے کارنامے گنواتے رہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اپنے دور اقتدار میں امریکی عوام کو کسی جنگ میں نہیں دھکیلا۔ 

ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نئے منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل روانہ ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں اس لحاظ سے ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے کہ نئے منتخب صدر کو انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید نہیں کہا ہے ورنہ امریکی روایات کے تحت جانے والا صدر نئے صدر کو خوش آمدید کہتا ہے۔

مزیدخبریں