تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کا اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد

06:26 PM, 20 Jan, 2021

اسلام آباد: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی درست طیرقے سے کام نہیں کر رہی تھی کیونکہ کمیٹی ناکام ہو چکی ہے۔ جو اسکروٹنی ہو رہی ہے وہ بالکل شفاف نہیں اور تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا اور سب کے سامنے سماعت کی جائے۔ 

تحریک انصاف کے ممنوعہ غیر ملکی فنڈز کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ہم نے دستاویزات ویب سائٹ سے حاصل کر کے کمیٹی کو دیں اور کمیٹی نے یہ دستاویزات خود ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر کے تحریک انصاف کو بھی فراہم کیں اور ہم  نے اسکروٹنی کمیٹی سے کہا کہ آپ ان دستاویزات کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں یہ آپ نے آج فیصلہ سنانا تھا اور الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو ذمہ داری دی تھی کہ دستاویزات کی تصدیق کریں یا تردید کریں۔ 

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا اسکروٹنی کمیٹی نے کہا ہم دستاویزات کی تصدیق سے متعلق فیصلہ نہیں دیں گے اور الیکشن کمیشن کرے گا جبکہ اسکروٹنی کمیٹی کیا تحریک انصاف کے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے بیٹھی ہے۔ 

انہوں نے کہا تحریک انصاف نے میڈیا پر جھوٹ بولا کہ کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ دے گی اور کمیٹی نے کچھ نہیں بولا اور اجلاس سے اٹھ کر چلی گئی جبکہ کمیٹی نے کہا کہ آپ نے ہم پر عدم اعتماد کیا اور اس لئے ہم اٹھ کر جا رہے ہیں کیونکہ ہماری درخواست الیکشن کمیشن کے سامنے موجود ہے اور الیکشن کمیشن ریکارڈ منگوا کر فیصلہ کرے ۔ 

مزیدخبریں