پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

05:27 PM, 20 Jan, 2021

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل 2 ہزار 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کیلئے کیا گیا ۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے میزائل کا تجربہ دیکھا۔ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دی۔ 

خیال رہے کہ 7 جنوری کو پاکستان میں تیار کئے گئے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا یہ راکٹ سسٹم 140 کلو میٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون سے پاک فوج کی ہدف کو نشانہ بنانے کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور اس سسٹم کو پاکستان کے میں ہی تیار کیا گیا۔ 

مزیدخبریں