لاہور: پاکستان میں عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹس ہیں جبکہ مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک بھر میں عالمی وبا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783، ایکٹو کیسز 35 ہزار 163 ہے جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں 8672، بلوچستان میں 18640، گلگت بلتستان میں 4892، اسلام آباد میں 40304، خیبر پختونخوا میں 64078، پنجاب میں 150889 اور سندھ میں 237308 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 269، بلوچستان میں 330، گلگت بلتستان میں 27، اسلام آباد میں 1696، خیبر پختونخوا میں 3476، پنجاب میں 10988 اور سندھ میں 18377 ہو چکی ہے۔
اس وبائی مرض سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ سندھ کو دوسرا نمبر ہے۔ این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں اب تک 4476 اور سندھ میں 3830 مریض اس وبا سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 1799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد اب تک اس مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔