ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات طے

10:40 PM, 20 Jan, 2020

اسلام آباد :سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات طے ہو  گئی۔


وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019 کے بعد دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

مزیدخبریں