چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری

08:39 PM, 20 Jan, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر انسپکشن اور غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 15 چھوٹے کاروباروں پر ٹیکس ختم کیا جائے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو پر سکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

مزیدخبریں