ثانیہ مرزا نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

01:19 PM, 20 Jan, 2020

ہوبارٹ:بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

انہوں نے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں چین کی شوائی ڑینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز آسٹریلیا میں ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی شوائی ڑینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

ثانیہ مرزا دو سال تک ٹینس کورٹس سے دور تھیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد انہوں نے جاندار کم بیک کیا ہے اور رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزیدخبریں