محبت ہونا بری چیز نہیں لیکن اسے اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے ‘ نیلم منیر

11:33 AM, 20 Jan, 2020

لاہور:خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا میرے نزدیک بےوقوفی ہے ، محبت ہونا کوئی بری چیز نہیں لیکن اسے اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے ۔

نیلم منیر نے کہا کہ جو انسان خوابو ں کی بجائے حقیقی زندگی گزارتے ہیں وہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی تباہ کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔

میرے نزدیک بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا بیوقوفی ہے ،بلکہ ایسے لوگوں کو شکر اداکرناچاہیے کہ انہیں بروقت اپنی محبت کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں حقیقی دنیا میں رہنا پسند کرتی ہوں کیونکہ میں نے ابھی کامیابی کی کئی منازل طے کرنی ہیں ۔

مزیدخبریں