لاہور، سسرالیوں نے داماد کو تشدد کر کے قتل کر دیا

10:33 AM, 20 Jan, 2020

لاہور: نواحی علاقے مریدکے میں پسندکی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طورپر سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ مریدکے کی آبادی گجر ٹاٶن میں پیش آیا جہاں کی رہائشی خاتون تہمینہ سے وارث نامی نوجوان نے کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ تہمینہ کے گھر والوں نے دونوں میاں بیوی کو صلح کے لیے بلایا اور وارث کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق  ملزمان وارث کی لاش وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں