ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

09:04 AM, 20 Jan, 2020

اسلام آباد: امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔

ایلس ویلز پاکستان کے 4 روزہ دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی و عسکری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی جن میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی اور افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل سمیت امریکا طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

مزیدخبریں