دہشتگردی کا الزام مسترد، ذیشان کے  اہل خانہ کا راجہ بشارت سے استعفے کا مطالبہ

دہشتگردی کا الزام مسترد، ذیشان کے  اہل خانہ کا راجہ بشارت سے استعفے کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

لاہور:  سانحہ  ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مشکوک مقابلے میں جاں بحق شخص ذیشان کے  اہل خانہ نے دہشتگردی کے الزام کو مسترد  کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون  راجہ بشارت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، ساہیوال میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مشکوک مقابلے میں جاں بحق شخص ذیشان کے اہل خانہ نے ملزم پر دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذیشان کے بھائی نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گردوں کے جنازےمیں اتنا ہجوم نہیں ہوتا، میں خود ڈولفن فورس کا اہلکار ہوں، میرا بھائی معصوم تھا، راجہ بشارت کے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، 4 ماہ سے تفتیش کی جا رہی تھی تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔  جب تک میرے بھائی پر الزام ختم نہیں ہوتا،  ہم تدفین نہیں کرینگے۔

ذیشان کے لواحقین نے فیروزپور روڈ پر دھرنا دے دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا، احتجاج جاری رکھیں گے، انصاف نہ ملنے تک تدفین نہیں کریں گے۔