سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

09:22 PM, 20 Jan, 2019

لاہور: سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی  کے متنازعہ مقابلے میں مارنے جانے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

تفصیلات کے مطابق، سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو  میں ان کے گھر پہنچیں تو  پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ فیروزپور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب ادا کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو کے قریب دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں