سانحہ ساہیوال کے ذمے داروں کو نشان عبرت بنایا جائے، حمزہ شہباز

04:54 PM, 20 Jan, 2019

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کو مثال کے طور پر دیکھنا چاہیے کہ کیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کبھی مقتولین کواغواکار اور کبھی دہشتگرد ڈیکلیئر کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتل  بن جائیں تو ریاستیں  قائم نہیں رہتی،سانحہ ساہیوال کے ذمے داروں کا تعین کر کے ان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام  کیلئے قانون سازی کی جائے۔

 لیگی رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی پروا نہیں۔ ملکی معیشت انتہائی کٹھن دور سے گزر رہی ہے، 22 کروڑ عوام کا ملک مانگ تانگ کے نہیں چل سکتا۔ ن لیگ اورعمران کی حکومت میں قرضوں کا فرق دیکھ لیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے،  حکومت بتائےکہ 6 ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی، اس دوران ہمیں گالم گلوچ  اور گرفتاری کی دھمکیاں دینے کہ سوا کچھ نہیں کیا گیا۔  ان کو  یہ سب بہت مہنگا پڑے گا ۔  

مزیدخبریں