سی ٹی ڈی کا ایک اور کارنامہ،سانحہ ساہیوال کے مقتولین کیخلاف مقدمہ درج کرڈالا

02:53 PM, 20 Jan, 2019

لاہور:مقدمے کا جواب مقدمہ ،سی ٹی ڈی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا اور ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل ہونے والے خلیل اور اس کے اہل خانہ کے خلاف ہی تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کے انچارج ٹیم ساہیوال کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج کیا گیا۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی ، ناجائز اسلحہ ، ایکسپلیوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہونے والی ایف آئی آر انچارج آپریشن ٹیم ساہیوال سی ٹی ڈی سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

مزیدخبریں