ساہیوال:سانحہ ساہیوال میں ملوث16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف تھانہ یوسف آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی مدعیت میں درج کردہ مقدمہ میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا سی ٹی ڈی اہلکار وں نے قادر آباد کے قریب لے جا کر گاڑی رکوائی اور پھر اسلحہ کے زور پر گاڑی اپنی مند پسند جگہ پر لے گئے جبکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت فائرکھولے۔
ایف آئی آرکے مطابق 10 اہلکار یونی فارم میں جبکہ 6 سادہ لباس میں تھے۔ساہیوال واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق13 سالہ بچی اریبہ کو 6 ،کار ڈرائیور ذیشان کو 10 گولیاں لگیں۔زخمی بچوں کی والدہ نبیلہ بی بی کو 4 گولیاں ماری گئی اور خلیل کو 13گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
چاروں افراد کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں،سانحے میں ملوث اہلکاروں کو پوچھ گچھ کیلئے لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ جے آئی ٹی تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔