سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرت بنائیں گے:شیخ رشید

سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرت بنائیں گے:شیخ رشید
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ملتان:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ان ہاﺅس تبدیلی نہیں ہونے جا رہی کرپٹ جھوٹے اور سلگش لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرت بنائیں گے۔

ڈی ایس ریلوے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید اپوزیشن پر خوب گرجے برسے شیخ رشید نے ان ہاﺅس تبدیلی کا امکان رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا جبکہ مارچ میں جھاڑو پھرنے والے بیان کی گردان کو بھی دہرایا ۔وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اکاونٹ کمیٹی کا ممبر بن کر شہباز شریف کا احتساب کروں گا۔

شیخ رشید نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر مصروف ترین دن گزارا ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے جبکہ وزیرریلوے شیخ رشید نے چیمبر آف کامرس میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تھل ایکسپریس خطے کی آواز ہے ضرور چلائیں گے اور شیخ رشید نے مزید بیس ٹرین چلانے کی خوشخبری بھی سنا دی۔