لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے بھی ساہیوال واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس بہت ہوچکا،ذمہ دار پولیس افسران کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ مقابلے میں چار افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے ردعمل دیا کہ سانحہ ساہیوال انتہائی لرزہ خیر اور ناقابل معافی ہے، انصاف ہونا چاہیے اور تیزی سے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ دار پولیس افسران کو سخت سزا ملنی چاہیے،اگر سینئر پولیس افسران ذمہ دار ہیں تو ان کا احتساب ہو۔