کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،نئے پاکستان میں شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے ساہیوال واقعے پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہو گئی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد تحریک انصاف لاپتہ ہو گئی ،ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا ،ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے ؟۔
نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ۔پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے بھی عمران خان اور کابینہ سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا اور بولے کہ واقعہ سب کے سامنے ہے جے آئی ٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں ،کیا بچے بھی دہشتگرد ہوسکتے ہیں ؟ ۔