ساہیوال واقعہ،ننھی ہادیہ اپنے والدین کو یاد کرکے روتی رہی

ساہیوال واقعہ،ننھی ہادیہ اپنے والدین کو یاد کرکے روتی رہی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:ساہیوال واقعے میں مارے گئے خلیل کی معصوم بچی اپنے والد اور ماں کو یاد کرتے ہوئے روتی رہی ،مگر اس کی آواز حکام اعلیٰ تک نہ جا پہنچی ۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ مقابلے میں مارے جانیوالے خلیل کی ننھی بیٹی ہادیہ اپنے والدین کو یاد کر کے بلبلا کر روتی رہی اور کہا کہ ہمیں گاڑی سے باہر نکالا اور عمیر کی ٹانگ پر گولی ماری، کسی نے ایک نہ سنی ، بڑی بہن اریبہ کو بھی ماردیا اور ہمیں پٹرول پمپ پر چھوڑ کر چلے گئے۔

ننھی ہادیہ روتی رہی اوراپنے والدین کو یاد کرکے روتی رہی اور کہا کہ بابا ہم اجڑ گئیں ،اجڑ گئی تیری بیٹیاں ،ماں بھی چلی گئیں ،اب کس کے گلے لگ کے پکاروں تمہیں۔

ننھی ہادیہ کے آنسو ؤں نے سب کو رلا دیا۔کمسن ہادیہ کو کسی پل قرار نہیں آرہا ،کبھی ماما پاپا کا بتاتی ہے ، کیسے مارا ، کبھی بہن اریبہ یاد آتی ہے،غم اتنا بڑا ہے اور ہادیہ اتنی چھوٹی ۔