ساہیوال واقعے میں زخمی بچے جنرل ہسپتال کے پرائیوٹ روم منتقل

12:07 PM, 20 Jan, 2019

لاہور: ساہیوال واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو علی الصبح جنرل ہسپتال لاہور کے پرائیوٹ روم میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد طیب نے بچوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے بتایاکہ بچوں کے جسمانی اورنفسیاتی علاج کے لیے سینئر ڈاکٹرز اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بچوں کے ذہنی اور جسمانی علاج کو دیکھ رہی ہے۔

ساہیوال واقعے میں زخمی ہونے والے عمیر اور منیبہ کو علی الصبح پانچ بجے جنرل ہسپتال لاہور لایا گیا۔ ایکسرے رپورٹ کے مطابق منیبہ اور عمیر کو فریکچر نہیں ہوا۔

عمیر کو لگنے والی گولی آر پار ہوگئی،ہڈی ٹوٹنے سے بچ گئی۔جبکہ منیبہ کا ہاتھ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوا۔ہادیہ کو جنرل ہسپتا ل پہنچنے کے بعد واپس گھر بھجوا دیاگیا۔

مزیدخبریں