اسلام آباد:ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بچوں کی حالت دیکھ کر ابھی تک سکتے میں ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت دیکھ کر ابھی تک سکتے میں ہوں،بچوں نے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا،واقعہ ہر والدین کیلئے صدمے کا باعث ہے۔
While the CTD has done a great job in fight against terrorism, everyone must be accountable before the law. As soon as JIT report comes, swift action will be taken. The govt's priority is protection of all its citizens. https://t.co/Vek2YHLmKQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 20, 2019
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بچوں نے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا۔صدمے دو چار بچوں کی حالت کیا ہوگی؟بچے اب ریاست کی ذمہ داری ہیں ، ریاست ان کی مکمل دیکھ بھال کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا ، لیکن کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ پر فوری کارروائی کی جائے گی،جیسے ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ آئے گی ذمہ داران کے خلاف فوراً ایکشن لیا جائے گا جبکہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے ۔