شریعت کا نفاذ ، پیر حمید احمد سیالوی کی حکومت کو سات روز کی مہلت

09:08 PM, 20 Jan, 2018

لاہور: پیر حمید احمد سیالوی نے شریعت کا قانون نافذ کرنے کے لیے حکومت کو سات روز کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے کے مطابق لاہور میں ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کے دوران پیر حمید احمد سیالوی نے حکومت کو شریعت کا قانون نافذ کرنے کے لیے سات روز کی مہلت دے دی۔

انھوں نے کہا کہ ہر شہر میں معصوم بچیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ، حکومت ابھی تک قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کر سکی۔

پیر حمید احمد سیالوی نے کہا کہ ناموس رسالت پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں ، شریعت کا قانون نافذ نہ ہوا تو پورا پنجاب بند کر دیں گے۔

مزیدخبریں