دیرینہ دشمنی پر سینکڑوں مرغیوں کو زہر دے کر ماردیا

06:37 PM, 20 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

چنیوٹ: دیرینہ دشمنی کا انوکھا انتقام, سینکڑوں مرغیوں کو  گندم کے دانوں کے ذریعے زہر دے کر ماردیا ،غریب محنت کش کی انصاف کے لیے دہائی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل.

تفصیلات کے مطابق, تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹہ گلوترمیں بااثر زمیندار  کی غریب محنت کش سے پانی کے تنازع  کی رنجش پر اسحاق نامی شخص نے غریب محنت کش کی 180 دیسی مرغیوں کو مبینہ طور پر گندم کے دانوں کے ذریعے زہر دے دیا جس کی وجہ سے غریب محنت کش کی 180دیسی مرغیاں زہر کھانے سے ہلاک ہو گئیں. غریب محنت کش کا  وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔

مزیدخبریں