بورے والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی سے شادی کردی گئی

06:16 PM, 20 Jan, 2018


بورے والا: بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق قاسم ساکن کھجی والا کے سات سالہ بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16 سا لہ کزن کے ساتھ ہوئی ۔ اس غیر قانونی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی مگر اہلکاروں نے مصروفیات زیادہ ہونے کا بہانہ بنا لیا ۔

مزیدخبریں