بھارت نے پاکستان کو ہرا کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

06:13 PM, 20 Jan, 2018

شارجہ : بھارت نے پاکستان کو ہرا کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا ، فاتح ٹیم نے 309 رنز کا ہدف 38 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ، شارجہ میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 308 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، بھارتی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں ہی ٹیموں کو میگا ایونٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن بھارتی ٹیم نے میدان مار لیا۔

مزیدخبریں