ہری پور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ سازشیوں نے جب پہلا حملہ کیاتھاتوہری پوروالوں نے مزاچکھایاتھا،ہرالیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیئے۔
ہر ی پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دودن قبل کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلیں دیکھیں تھیں؟،کنٹینرپرچڑھنے والوں کی شکلوں پر2018 کا فیصلہ واضح تھا، نوازشریف 2018 میں دوبارہ جیت جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نہ استعفیٰ لے سکے اورنہ ہی قبل ازوقت انتخابات کراسکے،نوازشریف کے مخالفین کا نام لوتودھاندلی کارونا دھونا یاد آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والو 2018 میں دھاندلی کارونا مت رونا،خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں،اقامہ اورپاناما پررونے والے خالی کرسیوں کورو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کو پھرسے کامیابی دلائی گی،یہ عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف بجلی کے منصوبے لگارہے تھے تب آپ کنٹینرپرگالیاں دے رہے تھے، اگرچارپانچ سال کام کیا ہوتا توامپائرکی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا،شکست آپ کا مقدرہے پچھلے 4سال میں کیا کیا؟،ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا گیا،آپ بتائیں پارلیمنٹ کوگالی کس کوگالی ہے؟۔
پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والو خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں،مریم نواز
06:00 PM, 20 Jan, 2018