سکول سے کیوں نکالا ؟ بھارت میں طالب علم نے پرنسپل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

05:49 PM, 20 Jan, 2018

ممبئی:بھارت میں بارہویں جماعت کے طالب علم نے سکول پرنسپل کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے سکول میں بارہویں جماعت کے طالب علم نے سکول سے نکالے جانے پر پرنسپل سے خوفناک بدلہ لیا۔

بارہویں جماعت کا طالب علم سکول میں پرنسپل کے آفس کے اندر سکول سے نکالے جانے پر باز پرس کر رہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی پر اس نے پستول نکال کر سکول پرنسپل کو گولیوں سے بھون ڈالا۔

سکول پرنسپل ایک خاتون تھیں اور طالب علم کو اکثر اوقات نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر جرمانے ، سزا دی جاتی تھی۔

سکول انتظامیہ نے طالب علم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے طالب علم سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں