2018 میں پورے ملک میں مسلم لیگ ن نظر آ رہی ہے : وزیراعظم

04:33 PM, 20 Jan, 2018

ہری پور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے 2018 میں پورے ملک میں مسلم لیگ ن نظر آ رہی ہے جو لوگ صرف نعرے لگاتے ہیں ان کے پلے کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں مسلم لیگ ن نظر آ رہی ہے جو لوگ صرف نعرے لگاتے ہیں ان کے پلے کچھ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا تم میرے ساتھ مل کر ووٹ کا احترام کرائو گے ، آج جو لوگ تنخواہ کما رہے ہیں ، آدھی مکانوں کے کرایوں میں اڑا دیتے ہیں ، اللہ نے توفیق دی تو لوگوں کو گھر بھی دیں گے۔

لاڈلے سن لو تمارے صوبے کے عوام کہتے ہیں تم نے دو ارب پودے کہیں نہیں لگائے ، انھوں نے کہا کہ آپ نے چار سال میں گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کیا جو لوگ صرف نعرے لگاتے ہیں ، ان کے پلے کچھ نہیں ، ہم تمام سازشوں کو ملیا میٹ کر دیں گے۔

نواز شریف نے لوگوں سے سوال کیا جب ہماری حکومت اگلی بار آئے گی تو ہمیں کیا کرنا چاہئے ، آپ کے ووٹ کی پرچی کو پائوں تلے روند دیا جاتا ہے، انصاف کا دوہرا معیار اور دو الگ پلڑے نہیں ہوں گے ، اسی انصاف کی طرز پر پاکستان چلے گا۔

مزیدخبریں