بھارت کے علاقے چنئی میں ظالم بیٹا ، باپ کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر فرار

بھارت کے علاقے چنئی میں ظالم بیٹا ، باپ کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر فرار

چنئی :پولیس ایک ایسے شخص کو تلاش کررہی ہے جو اپنے 68سالہ باپ کو بے یارومدد گار چھوڑ کر بھاگ گیا۔ اس نے باپ سے کہا کہ وہ ایک جگہ انتظار کرے جلد ہی واپس آتا ہوں لیکن رات گئے تک نہیں آیا۔

پولیس انسپکٹر نے بوڑھے شخص گوپال کو وہاں بیٹھے دیکھ کر صورتحال معلوم کی تو گوپال نے اسے بتایا کہ میرا بیٹا سبرامنیم مجھے ٹیکسی میں یہاں چھوڑگیا ہے اور کافی دیر سے واپس نہیں آیا۔

پولیس نے ایمبولینس بلا کر معمر شخص کو اسپتال بھیجا جہاں سے اسے بوڑھے لوگوں کے شیلٹر میں پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ بیٹا اپنے باپ کو بوجھ سمجھتا تھا۔ اسکی تلاش جاری ہے اور اسکے خلاف سینیئر شہریوں اور والدین کی دیکھ بھال کے ایکٹ 2007ءکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔