بے نظیر بھٹو قتل کیس، عدالت کا سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا حکم

02:25 PM, 20 Jan, 2018

راولپنڈی :سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں نامزد اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے سابق صدر کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری پرویز مشرف کے ضامنوں کو دی گئی آخری مہلت ختم ہونے کے بعد ملزم کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا ۔

سابق صدر کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم سرکاری حق کے طور پر ضبط کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں