امریکی حکومت چلانے کیلئے اخراجات کے بل پر حکمران جماعت اور حزب اختلاف آمنے سامنے

01:52 PM, 20 Jan, 2018

واشنگٹن:امریکہ میں حکومت چلانے کیلئے کئے جانے والے اخراجات کے بل پر حزب اختلاف اور حکمران جماعت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان ٹھن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے امور چلانے کیلئے ایوان نمائندگان نے20 فروری تک اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے لیکن بل سینیٹ سے منظور کرانا لازمی ہے۔ سینیٹ میں حکمران جماعت ری پبلکن کو100 میں سے صرف 47 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

بل پاس کرنے کیلئے کم از کم 60 ارکان کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ حکومت کو کم از کم 13 ڈیموکریٹ کو بل کی حمایت پر آمادہ کرناہوگا۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن میں غیر قانونی تارکین وطن کے آٹھ لاکھ بچوں کی ملک بدری کے معاملات پر اختلافات ہیں۔

مزیدخبریں