کراچی، شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار

11:38 AM, 20 Jan, 2018

کراچی: کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ کار سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شاہراہ فیصل پی اے ایف کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو سفید رنگ کی کار میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزمان علی، بابرعبدالروف اور مقصود کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقصود نامی ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔ گرفتار ڈاکو سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں