اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں چلنے والے سی آئی اے کے ریڈیو سٹیشن ’مشال ریڈیو‘ کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر وزارت داخلہ کی جانب سے سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب س وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ بھیجی گئی جس کے تحت ریڈیو سٹیشن کے دفتر کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور ساتھ ہی ریڈیو سٹیشن کی نشریات کو بھی بند کردیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشعال ریڈیو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کرتا تھا اور اس نے وائس آف امریکہ فریکوئنسی چور ی کررکھی تھی جبکہ ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر، بلوچستان، فاٹا اور بیرون ملک میں بھی جاری تھیں۔ نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔