کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی

کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی مندوب نے پاکستان پر افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا تھا ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھیں اور کلبھوشن اس کا کھلا ثبوت ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں۔ کابل اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن اور دہشت گردوں کو بیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17برس کی تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا اس لیے یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اور دباؤ کی حکمت عملی افغانستان میں کام کر جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں