روس پاکستان کو اسلحہ فراہم کر سکتا ہے، حامد کرزئی کا دعویٰ

09:51 AM, 20 Jan, 2018

نئی دلی: رائزینا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد اسلحہ امریکی ہے ہم پہلے امریکا کا کردار کیوں درست نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہو گیا ہے اور روس پاکستان کو اسلحہ فراہم کرسکتاہے۔

افغان میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا  امریکا افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے کیونکہ عہدہ صدارت کے دوران انھوں نے امریکی وفد سے پاکستان کی حمایت سے متعلق سوال کیا تو نائب صدر جوبائیڈن نے کہا پاکستان افغانستان سے 50 فیصد زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات پر ہمیں توجہ رکھنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر بہت تشویش ہے کیونکہ اربوں ڈالرز آئے، فوجی کوششیں کی گئیں لیکن افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تاہم روس کی طالبان سے ممکنہ معاونت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں