سعودی پولیس کی کارروائی ،1011 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

09:31 AM, 20 Jan, 2018

ریاض:سعودی عرب میں دارالحکومت ریاض کی پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 1011 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جبکہ بعض غیر ملکی کفیل کے پاس کام کرتے تھے اور دیگر ریڑھی پر سامان وغیر بیچ رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی پولیس نے مملکت بھر سے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت مشترکہ سکیورٹی کارروائی کرکے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں