بیلار وس کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈی مٹری مائرن چک نے کہا ہے کہ بیلاروس اور چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ (ایچ کے ایس اے آر ) ویزا ختم کر دیں گے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق جاری کردہ دستاویز کے تحت ہانگ کانگ میں رہائش پذیر بیلاروس اور چینی باشندوں کو 14روز تک کی مدت کیلئے ویزا کے بغیر بالترتیب ہانگ کانگ اور بیلاروس سے راہداری یا داخل ہونے جانے یا قیام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ 13فروری 2018ء سے ویزا فری رجیم شروع کریں گے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلاروس اور ہانگ کانگ کے درمیان ویزا ختم کئے جانے سے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا اور بیلاروس اور ہانگ کانگ شہر کی سیاحت کو بھی تقویت پہنچے گی ۔