ممبئی: رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کے لیے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔
انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا لیکن اب رنویر نے نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔
ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گُلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔
#padmaavat —> #gullyboy pic.twitter.com/6GFJAzPChf
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) January 19, 2018
رنویر سنگھ نے خود بھی ٹوئٹ کرکے ’پدماوت‘ اور ‘گُلی بوائے‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں