لندن : ٹیکنالوجی سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین نے ”جی میل “ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کر دیا۔
برطانوی اخبار”ڈیلی سٹار“ میں شائع کی جانیوالی رپورٹ میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز کا گروہ مارکیٹ میں سرگرم ہو چکا ہے جو جی میل صارفین کو جعلی لنک بھیج کر انکے میل اکاونٹ پر قبضہ کرر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ لنک تصویر اور دیگر اٹیچ منٹ کی صورت میں تیار کیا گیا ہے، جونہی صارف اس لنک کو کھولنے کیلئے اس پر کلک کرے گا اس کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس پر اسے سائن ان کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
جونہی صارف نےسائن کرنے لئے ایڈریس اور پاس ورڈ داخل کیا تو تمام معلومات فوری طور پر ہیکر کو منتقل ہو جائیں گی اور وہ اس پر قبضہ کر لے گا۔