ٹائیگرشروف ”باغی 2“ کیلئے کیا کر گزرنے کو تیار ہو گئے، جاننے کے لیے کلک کریں

09:57 PM, 20 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بالی وو ڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی فلم ”باغی2“ کیلئے ہانک کانگ کے مشہور ایکشن کوریوگرافر ٹونی چنگ سے چائنہ میں تربیت کا آغاز کریں گے۔ حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹر احمد خان نے ساجد نادیاوالا اور ٹائیگر شروف کے ہمراہ ٹونی چنگ سے اس سلسلے میں ملاقات کی۔
ساجد نادیاوالا کا کہنا تھا کہ ٹائیگر شروف انتہائی قابل اور سنجیدہ انسان ہیں اور اپنی جسمانی فٹنس کے لئے سخت محنت کرتے ہیں اور ہم جلد ٹونی چنگ اور ٹائیگر شروف کو ایک ساتھ خطرناک کرتب کرتے دیکھیں گے۔

یادر رہے ”باغی 2“ گزشتہ سال ریلیز ہونے والے والی فلم ”باغی“ کا سیکئول ہے جس میں ٹائیگر شروف خطرناک نئے کرتبوں کے ساتھ چلوہ گر ہونگے۔

مزیدخبریں