واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں اوباما کی پڑوسن بن گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور اس کا شوہر جیرڈ کشنر اپنے 3 بچوں کے ساتھ واشنگٹن میں امریکا کی ایک مشہور ترین مسجد کے پڑوس میں رہائش اختیار کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی مدت صدارت پوری کرنے والے باراک اوباما نے بھی اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ اسی علاقے میں رہائش اختیار کی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا نے بھی وہیں مکان لیے لیا ہے۔
تقریبا 638 مربع میٹر رقبے پر مشتمل مگان اوباما کے گھر سے صرف 3 منٹ کی پیدل دوری پر ہے۔