قدرت کے ایسے حسین نظارے کہ آپ بھی دیکھتے رہ جائیں گے!

زمینی اور سمندری جانوروں کی لاتعداد اقسام ایسی ہیں جو اپنی پھرتی، دانتوں یا زہر سے اپنا دفاع کرتی ہیں لیکن ایسے خوبصورت جاندار بھی موجود ہیں جو انتہائی شفاف دکھائی دیتےہیں۔

06:29 PM, 20 Jan, 2017

 لندن: زمینی اور سمندری جانوروں کی لاتعداد اقسام ایسی ہیں جو اپنی پھرتی، دانتوں یا زہر سے اپنا دفاع کرتی ہیں لیکن ایسے خوبصورت جاندار بھی موجود ہیں جو انتہائی شفاف دکھائی دیتےہیں۔ امریکی جریدے سائنٹفک امریکن سے وابستہ ایک لکھاری نے دنیا بھر میں پائے جانے والے ان حیرت انگیز جانوروں کی تفصیل ایک جگہ جمع کردی ہے۔

ذیل کی تصاویر میں ایسے انوکھے جانوروں کو دیکھئے جن کے بدن کےآرپار دیکھا جاسکتا ہے۔

شیشہ پر والی تتلی:

اس تتلی کا نام ’گریٹا اوٹو‘ ہے ۔ ماہرین کے مطابق تین خواص کی بنا پر اس کے پر انتہائی شفاف نظر آتے ہیں اور اسی مناسبت سے اسے ’گلاس ونگ بٹرفلائی ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ چلی اور جنوبی امریکہ کے دیگر علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

سرجن فِش: 

تصویر میں سرجن فش کا ایک چھوٹا بچہ نمایاں ہے جو نیوزی لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 12 انچ تک ہوتی ہے اور اسے ایکویریئم میں خوبصورتی کے لیے رکھا جاتا ہے۔

فرعونی چیونٹیاں: 

انہیں انگریزی میں ’’فاراؤ اینٹس‘‘ یعنی فرعونی چیونٹیاں کہا جاتا ہے۔ دو ملی میٹر جسامت کی یہ چیونٹیاں پیلے یا بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ یہ گھروں اور ہسپتالوں میں پائی جاتی ہیں ۔ ان چیونٹیوں کو مختلف رنگوں کے میٹھے مشروب پلائے گئے جو ان کے شفاف پیٹ سے بھی جھلک رہے ہیں۔

مزیدخبریں