جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک گرفتار

06:07 PM, 20 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو جمعہ کی نماز کے بعد سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاسین ملک کو سینٹرل جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔حریت رہنماؤں نے یاسین ملک کو حراست میں لیے جانے پر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزیدخبریں