جلالپور بھٹیاں سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

05:46 PM, 20 Jan, 2017

جلالپو ر بھٹیاں : ڈی پی او حافظ آباد کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کاروائی کے دوران علاقے کے بدنام ِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آبا د کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم علاقے میں منشیات کا دھندہ کرتا ہے ۔

 خفیہ نگرانی کی رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا۔ ڈی پی او کی  ہدایات پر  ایس ایچ او جلالپوربھٹیاں اور ایڈ من آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے آج بد نام زمانہ منشیات فروش غلام شبیر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 400 لیٹر ولا ئتی شراب برآمد  کر لی گئی ۔  ایس ایچ او کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

پولیس محمد زاھد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں

مزیدخبریں