اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں تو پہنچ گئےلیکن دو سر ے ہی مر حلے میں شکست کا سامنا بھی کر نا پڑا ۔پاکستانی اسٹارپلیئر اعصام الحق قریشی کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں ہار کا سامنا کر نا پڑ گیا ۔سال کے پہلے گرینڈسلیم ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی پلیئر بیکر اور ان کے کروشین جوڑی دار مکٹک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کا نٹے کے مقابلے میں عصام الحق کو شکست دی۔ پاکستانی اسٹارپلیئراور ان کے آسٹرین جوڑی دار جرگن ملزر کو چھ چار اور چھ تین سے شکست ملی۔
مینز ڈبلز میں اعصام اور ساتھی جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں حریف کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 7-5 سے ہرایا تھا۔
ادھر خواتین ڈبلز مقابلے میں بھارتی پلئر اسٹار اور عالمی نمبر 4 ثانیہ مرزا نے بھی کیا شاندار کھیل کا آغاز،بھارتی اسٹار اور انکی ساتھی Barbora Strycova نے آسٹر یلیا کی Samantha Stosurاور چائنہ کی Shuai Zhang کے خلاف جم کر مقابلہ کر تے ہو ئے دونوں حریفوں کو ناک آوٹ کر دیا۔ ثانیہ مرزا اور انکی ساتھی کو چھ چار اور چھ ایک اسکور کے بعد اگلے راونڈ میں جگہ لی۔